بلوچستان میں دہشتگردوں کا فورسز کی پوسٹ پر حملہ 1 جوان شہید اور 2زخمی

پاک فوج ایسے بزدلانہ حملوں اور حملہ آوروں کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 26, 2021
پاک فوج ایسے بزدلانہ حملوں اور حملہ آوروں کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہے، آئی ایس پی آر - فوٹو:فائل

بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے میں ایک جوان شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے مچھ میں فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا، ایف سی جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عرفان شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ایسے بزدلانہ حملوں اور حملہ آوروں کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہے، دہشت گردوں کو ملک میں بھاری قربانیوں سے حاصل امن سبوتاژ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں