توشہ خانہ سے گھر چلانے والا عمران خان کرپٹ ترین وزیراعظم ہے محمد زبیر

وفاقی حکومت پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر اپنی تختی لگا رہی ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)


Staff Reporter September 26, 2021
وفاقی حکومت پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر اپنی تختی لگا رہی ہے، رہنما مسلم لیگ (ن) . فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ سے گھر چلانے والے عمران خان ملکی تاریخ کا کرپٹ ترین وزیراعظم ہے۔

مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں روز لاشیں ملتی تھیں، یہ (ن) لیگ کا ہی کام ہے کہ کراچی میں امن قائم ہوا اور یہاں ہم نے بڑے بڑے منصوبے شروع کیے، کراچی واحد شہر تھا جہاں ہماری حکومت نے وفاقی فنڈز سے بجلی و ٹرانسپورٹ کے منصوبے مکمل کیے، ہم کراچی گرین لائن بس پر 80 فیصد کام مکمل کرچکے تھے، وفاقی حکومت نے 3 سال میں صرف 40 بسیں منگوائی ہیں، وفاقی حکومت پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر اپنی تختی لگا رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ کے شروع کردہ منصوبوں سے کیوں کراچی کی عوام کو محروم رکھا گیا عوام سوال کرے شرم نہیں آتی تین سالوں میں چالیس بسیں لائیں توشہ خانہ سے گھر چلانے والا عمران خان ملکی تاریخ کا کرپٹ ترین وزیراعظم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی واحد شہر تھا جہاں ہماری حکومت نے وفاقی فنڈز سے بجلی و ٹرانسپورٹ کے منصوبے مکمل کیے،کراچی کو ن لیگ نے این ایف سی کے علاوہ بھی حصہ دیا، پورٹ قاسم میں بجلی کے 2منصوبے ن لیگ نے مکمل کیے، ملک میں 2 ایل این جی ٹرمینلز کام کررہے ہیں، ایل این جی کے 2 ٹرمینلز ہم نے لگائے، ہمیں زبردستی ہٹایا نہ جاتا تو کراچی کیلئے بہت زیادہ بسیں آتیں، حکومت نوازشریف کا شکریہ ادا کرے جنہوں نے یہ منصوبہ شروع کیا۔

محمد زبیر نے کہاکہ سال ہو گیا عمران خان نے کراچی کے لیے گیارہ سو ارب روپے کا اعلان کیا تھاتاحال ان گیارہ سوارب کا کچھ پتہ نہیں ہے، کے سی آر سی پیک میں شامل تھا، عمران خان کے سی آر منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے آرہے ہیں جبکہ شیخ رشید اس منصوبے کا افتتاح بھی کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علی زیدی کو 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کا پتہ نہیں ہوگا کہ کتنے صفر ہیں، اس وقت بورڈ آف انویسٹرز کا کوئی چیئرمین نہیں ہے حکومت کے 350بلین ڈالر کے اعلان کردہ پراجیکٹ کہاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں