پی آئی اے میں انسداد ہراسیت قوانین کے موثر نفاذ کے لیے اہم اقدام

پی آئی اے فلائٹس کے دوران ہراسیت کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کرے گی،مفاہمتی یاداشت


ویب ڈیسک September 26, 2021
پی آئی اے فلائٹس کے دوران ہراسیت کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کرے گی،مفاہمتی یاداشت ۔ فوٹو : ایکسپریس

PESHAWAR: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) میں انسداد ہراسیت قوانین کے موثر نفاذ کے لیے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

پی آئی اے اور وفاقی انسداد ہراسیت محتسب کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے دستخط کیے جب کہ اس موقع پر خواتین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پاکستان میں نمائندہ شرمیلا رسول بھی موجود تھیں۔

مفاہمتی یاداشت میا کہا گیا ہے کہ پی آئی اے فلائٹس کے دوران ہراسیت کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کرے گی، پی آئی اے کے تمام دفاتر، ائیرپورٹس پر بھی ہراسیت کی روک تھام کے لیے اقدامات ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں