یمن حوثی باغیوں نے خواتین کے اسمارٹ فون اور میک اپ پر پابندی لگادی

خواتین کے بغیر محرم کے گھر سے نکلنے پر بھی پابندی ہوگی


ویب ڈیسک September 26, 2021
خواتین کے محرم کے بغیر گھر سے نکلنے پر بھی پابندی ہوگی، فوٹو: فائل

QUETTA: یمن میں حوثی باغیوں نے اپنے زیر قبضہ علاقے میں خواتین کے اسمارٹ فون اور میک اپ کرنے پر پابندی عائد کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے این جی او کے ساتھ طے کیے گئے ایک معاہدہ صنعا کے علاقے میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پمفلٹ میں خواتین کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ غیر ضروری طور پر اور محرم کے بغیر باہر نہ نکلیں۔

حوثی باغیوں نے مزید کہا ہے کہ خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی جب کہ میک اپ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خواتین کو حجاب میں اور بغیر میک اپ کے گھر سے صرف محرم کے ساتھ نکلنے کی اجازت ہوگی۔



یہ ہدایات حوثی باغیوں کے مقامی رہنما نے ایک این جی او کے ساتھ معاہدے میں طے کیے۔ ان ہدایات میں عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

این جی اوز کے لیے کام کرنے والی خواتین کے لیے محرم کی شرط ختم کردی جائے گی تاہم یہ خواتین میک اپ کے بغیر اور مکمل حجاب میں ہوں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں