سندھ و پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں درخواست کی سماعت 6 فروری کو ہوگی

کیس کی سماعت چیف جسٹس تصدق حسین گیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کرے گا۔


ویب ڈیسک February 01, 2014
سے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی تاریخ سے متعلق درخواست کی سماعت 6 فروری کو ہوگی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی ہدایات سے متعلق درخواست کی سماعت 6 فروری کو ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی ہدایات کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے لئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے، کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کی سربراہی چیف جسٹس تصدق حسین گیلانی کریں گے جبکہ سماعت 6 فروری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پرانا شیڈول منسوخ کردیا گیا ہے اس لئے عدالت عظمیٰ نئے شیڈول کے لئے ہدایات جاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں