کراچی الآصف اسکوائر میں رینجرز کا سرچ آپریشن 300 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

زیر حراست مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک February 01, 2014
سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: رینجرز نے الآصف اسکوائر میں سرچ آپرشن کے دوران 300 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلٓحہ برآمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کی علی الصبح رینجرز اہلکاروں کی بھاری نفری نے جرائم پیشہ افراد اور مبینہ طور پر کالعدم تنظموں سے وابستہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر الآصف اسکوائر میں سرچ آپریشن کیا، کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے دکانوں ، بازار اور ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران رینجرز نے 300 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 36 اقسام کے ہتھیار برآمد کرلئے تاہم تفتیش پر 12 افراد کو گرفتار کرکے دیگر کو رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے شہر میں جرائم پیشہ افراد اور شدت پسندوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کے سرچ آپریشن میں تیزی آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں