کل سے گرج چمک کے ساتھ تیز اور درمیانی بارش کا امکان

مون سون کانیا سسٹم آج اثراندازہوگا جس سے 28 ستمبرسے 2 اکتوبرکے درمیان مختلف شہروں میں بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

اتوارکو سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود دن بھر گرمی رہی ،زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری ریکارڈکیاگیا،محکمہ موسمیات ۔ فوٹو : فائل

LONDON:
مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج سندھ میں داخل ہوگا جب کہ کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ تیزاور درمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔


محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم آج سندھ پر اثرانداز ہوگا جس کے نتیجے میں28 ستمبرسے 2 اکتوبرکے درمیان کراچی، حیدرآباد، میرپوخاص، سانگھڑ، بدین، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری اور شہید بینظیرآباد میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز اوردرمیانی نوعیت کی بارش ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع سکھر،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 28 سے 30 ستمبر تک بارش ہونے کی توقع ہے، اتوارکو شہر میں گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا،سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود دن بھر گرمی رہی،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔
Load Next Story