بشن سنگھ بیدی نے پاکستانی کرکٹرزکیلیے کھانا بنایا کتاب میں انکشاف

یہ انکشاف 75 سالہ سابق بھارتی کرکٹر سے متعلق نئی کتاب میں کیا گیا ہے


Sports Desk September 27, 2021
یہ انکشاف 75 سالہ سابق بھارتی کرکٹر سے متعلق نئی کتاب میں کیا گیا ہے ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

سابق بھارتی اسپنر بشن سنگھ بیدی نے ماضی میں اپنے ہم عصر پاکستانی کرکٹرز ظہیرعباس، جاوید میانداد، مدثر نذر اور دیگر کی ضیافت میں خود کھانا بنایا تھا۔

یہ انکشاف 75 سالہ سابق بھارتی کرکٹر سے متعلق نئی کتاب میں کیا گیا ہے، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سندرم نے اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایاکہ کئی برس پہلے تسمانیہ کے شہر بورنئی میں موجود بشن سنگھ بیدی نے مجھے فون کال کرکے بتایا کہ انھوں نے آسٹریلیا کے دورے پرموجود پاکستانی ٹیم کو کھانے پر موعو کرلیا ہے۔

جہاں ہم سب نے ملکر ان کے لیے کھانا تیار کیا تھا، بیدی کو ہمیشہ سے کھانا بنانے میں دلچسپی رہی ہے، وہ تجربہ بہت شاندار رہا تھا، ہم سب نے ملکر 25 مہمانوں کے لیے رات کا کھانا شام 7 بجے تک تیار کرلیا تھا، جس میں کئی ڈشز شامل رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں