کوئٹہ میں پولیس کی تحویل میں مسلم لیگ ن کا مقامی رہنما جاں بحق

محمد نعیم کے گھر پر چھاپہ مارا تو اس نے فرار کی کوشش میں چھت سے چھلانگ لگا دی جس سے اسکو شدید چوٹیں آئی، پولیس

مسلم لیگ ن کے عہدیداروں نے وزیراعلی ہاؤس کے سامنے محمد نعیم کی لاش رکھ انصاف نہ ملنے تک دھرنا دینے کا اعلان کیا کیا ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

KARACHI:
سول لائن تھانہ پولیس کی تحویل میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا عہدیدار جاں بحق ہو گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سول لائن تھانہ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدیدار محمد نعیم کے گھر پر چھاپہ مارا تو اس نے فرار کی کوشش میں چھت سے چھلانگ لگا دی جس سے اس کی ٹانگ میں شدید چوٹیں آئیں، محمد نعیم کو حراست میں لے کر طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محمد نعیم پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب محمد نعیم کے اہل خانہ اور مسلم لیگ ن کے عہدیداروں نے کا کہنا ہے کہ محمد نعیم مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا عہدیدار تھا اور دوران حراست پولیس کے تشدد سے جاں بحق ہوا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعلی ہاؤس کے سامنے محمد نعیم کی لاش رکھ کر دھرنا دیا جائے گا اور انصاف نہ ملنے تک محمد نعیم کی تدفین نہیں کی جائے گی۔
Load Next Story