ملک میں کورونا کے مزید 31 افراد جاں بحق

ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 425 جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار597 ہوگئی

ملک میں گزشتہ روز 48 ہزار 732 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مزید 31 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 757 افراد وبا کا شکار جب کہ 31 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 425 جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار597 ہوگئی۔ ملک میں گزشتہ روز 48 ہزار 732 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جب کہ 1 ہزار 765 افراد وبا سے صحتیاب ہوئے۔


کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے
Load Next Story