معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

معین علی اب صرف وائٹ بال کرکٹ تک خود کو محدود کرنا چاہتےہیں


Sports Reporter September 27, 2021
معین علی نے 64 ٹیسٹ میچوں میں 2 ہزار 914 رنز اور 195 وکٹیں اپنے نام کی ہیں فوٹو: فائل

انگلش کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انگینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کےمطابق 34 سالہ معین علی اب صرف وائٹ بال کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ 64 ٹیسٹ میچوں میں 2 ہزار 914 رنز اور 195 وکٹیں لینے والے معین علی کہتے ہیں کہ وہ زیادہ عرصہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں جب آپ کا دن اچھا ہو تو پھر اس سے زبردست کوئی فارمیٹ نہیں۔ ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے اور کاش اس فارمیٹ میں بن اسٹوکس کی طرح میں بھی اپنے ملک کے لیے زیادہ کرسکتا۔

معین علی نے ہاشم آملہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں دیکھا تو یہ ہی سوچا کہ اگر وہ اتنا کچھ کرسکتے ہیں تو مجھے بھی ان جیسا کرنا چاہیے تھا۔ معین علی نے اپنے کوچز ، اہل خانہ کے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ اداکیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں