جرمنی کے عام انتخابات میں انجیلا مرکل کی جماعت کو شکست

انجیلا مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین گزشتہ 16 سال سے اقتدار میں تھی


ویب ڈیسک September 27, 2021
انجیلا مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین گزشتہ 16 سال سے اقتدار میں تھی۔ فوٹو : فائل

16 سال سے اقتدار میں رہنے والی جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کو عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں 16 سال سے اقتدار میں رہنے والی چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو کانٹے کے مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا، حریف جماعت سوشل ڈیموکریٹکس نے 205 نشستیں حاصل کیں اور ان کی کامیابی کا تناسب 25.7 فیصد رہا جب کہ حکمران جماعت نے 196 نشستیں حاصل کیں اور ان کی کامیابی کا تناسب 24.1 فیصد رہا۔

جرمنی کے عام انتخابات میں حصہ لینے والی ایک اور جماعت گرین 14.8 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہی تاہم اب حکومت بنانے کے لیے سوشل ڈیموکریٹکس کو اتحاد کی ضرورت پڑے گی۔ انتخابات میں شکست کے باوجود انجیلا مرکل اس وقت تک چانسلر کے طور پر اپنے فرائض انجام دیتی رہیں گی جب تک نئی حکومت تشکیل نہیں پاجاتی تاہم تجزیہ نگاروں کے مطابق ابھی اس میں وقت درکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں