کترینہ کیف ہندی تو نہ سیکھ سکیں لیکن نئی فلم کے لئے عربی سیکھیں گی

ہدایت کار کبیر خان کی فلم ’’فینٹم‘‘ میں باربی ڈول عربی فوٹو جرنلسٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں


ویب ڈیسک February 01, 2014
کترینہ کیف نے اپنی کامیاب ترین فلم دھوم 3 کے لئے بھی سرکس کی خصوصی تربیت حاصل کی تھی فوٹو: فائل

KARACHI: کرینہ کیف کی ساری عمر بھارت سے باہر گزاری ہے اس لئے بالی وڈ میں کئی برس گزارنے کے باوجود ہندی نہیں آتی اور اب بھی ان کے ڈائیلاگ کسی دوسری فنکارہ کی آواز میں ریکارڈ کئے جاتے ہیں لیکن کیا کیجیئے اس نام نہاد پرفیکشن کا جس نے کترینہ کیف کو عربی سیکھنے پر مجبور کردیا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے معروف ہدایت کار کبیر خان "فینم " نامی فلم بنا رہے ہیں جس کی شوٹنگ بیروت سمیت کئی عرب ممالک میں ہوگی، ایکشن، ماردھاڑ اور سسپنس سے بھرپور اس فلم میں سیف علی خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، بالی وڈ کی باربی ڈول اس فلم میں ایک عربی فوٹو جرنلسٹ کا کردار نبھا رہی ہیں، اپنے کردار میں حقیقت کا روپ بھرنے کے لئے کترینہ کیف آج کل عربی زبان سیکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ان کی کوشش کتنی کامیاب ہوتی ہے یہ تو فلم کی ریلیز پر ہی پتہ چلے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کترینہ کیف نے اپنی کامیاب ترین فلم دھوم تھری کے لئے بھی سرکس کی خصوصی تربیت حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں