اتھلیٹک مقابلوں کے کھلاڑیوں کا تپتی دھوپ میں فہمیدہ مرزا کا گھنٹوں انتظار

انتظامیہ سایہ فراہم کرنے کے بجائے دھوپ کو جسم کے لیے مفید کے لیکچر دیتی رہی۔


احتشام بشیر September 27, 2021
انتظامیہ سایہ فراہم کرنے کے بجائے دھوپ کو جسم کے لیے مفید کے لیکچر دیتی رہی۔

WASHINGTON: اتھلیٹک مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں نے تپتی دھوپ میں فہمیدہ مرزا کا گھنٹوں انتظار کیا تاہم انتظامیہ سایہ فراہم کرنے کی بجائے دھوپ کو جسم کے لیے مفید کے لیکچر دیتی رہی۔

قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں اتھلیٹک مقابلوں کے دوران کھلاڑی تپتی دھوپ میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا انتظار کرتے رہے جب کہ انتظامیہ سایہ فراہم کرنے کی بجائے دھوپ کو جسم کے لیے مفید کے لیکچر دیتی رہی۔

قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں انڈر 17 اتھلیٹک مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں لیکن تپتی دھوپ میں کھلے آسمان تلے کھلاڑی کئی گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، جب گرمی برداشت نہ ہوئی تو کھلاڑی اپنی دستاویزات سے ہوا دیتے رہے، انتظار جب 3 گھنٹے سے زیادہ ہوا تو کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

انتظامیہ کو جب کھلاڑیوں کو گرمی لگنے کا احساس ہوا تو کھلاڑیوں کو دھوپ جسم کے لیے مفید ہونے کا مشورہ دیتے رہے جب کہ پانی ٹھنڈا نہ ملا تو اسٹیج سے کھلاڑیوں کو ٹھنڈے پانی کے نقصان دہ ہونے کا لیکچر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں