پیسکو نے وزیراطلاعات خیبرپختون خوا کے حلقے میں 590 گھریلو کنیکشن منقطع کردیئے

شاہ فرمان کے حلقے بڈھ بیر پر 2 کروڑ 79 لاکھ 36 ہزار واجب الادا ہیں، پیسکو حکام


ویب ڈیسک February 01, 2014
شاہ فرمان کے حلقے میں بجلی کی چوری 90 فیصد تک ہے اور وہ حکومت کا ساتھ دینے کے بجائے بجلی چوروں کا ساتھ دیتے ہیں، عابد شیر علی

QUETTA: پیسکو حکام نے خیبر پختون خوا کے وزیراطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان کے حلقے میں واجبات کی عدم ادائیگی کے 590 گھریلو کنیکشنز کے باعث منقطع کر دیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کے حلقے بڈھ بیر کے 590 گھریلو کنیکشنز واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کر دیئے گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان کے حلقے بڈھ بیر پر 2 کروڑ 79 لاکھ 36 ہزار واجب الادا ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے گزشتہ ماہ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور خصوصا شاہ فرمان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے حلقے میں بجلی کی چوری 90 فیصد تک ہے اور وہ حکومت کا ساتھ دینے کے بجائے بجلی چوروں کے ساتھ مل کر پیسکو حکام کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں