ہمارے ساتھ ادارے ملے ہوتے تو اصلاحات کا کیوں کہتے فواد چوہدری

ملک کے سسٹم میں (ن) لیگ کے بہت لمبے ہاتھ ہیں، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک September 27, 2021
(ن) لیگ ایک بار بھی دھاندلی کے بغیر حکومت میں نہیں آئی، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے ساتھ ادارے ملے ہوتے تو ہم سسٹم میں اصلاحات کا کیوں کہتے؟۔

سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت تب ہی ہوگی جب ہارنے والا انتخابی نتیجے کو تسلیم کرنے لگے گا لیکن صورت حال یہ ہے کہ جب بھی الیکشن ہوتا ہے تو ہارنے والا یہی کہتا ہے کہ الیکشن صحیح نہیں ہوئے، اس طرح لوگوں کا اعتماد نہیں رہتا، عمران خان کے علاوہ کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کی جائیں تاکہ ہارنے والا بھی انتخابی نتائج کو تسلیم کرے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایک بار بھی دھاندلی کے بغیر حکومت میں نہیں آئی، موجودہ سسٹم میں (ن) لیگ کے بہت لمبے ہاتھ ہیں، اس لئے وہ اس نظام میں تبدیلی نہیں چاہتے، ہمارے متعلق بات کی جاتی ہے کہ ملک کے تمام ادارے ہمارے ساتھ ملے ہوئے ہیں، اگر ایسا ہے تو پھر ہمیں انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |