بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس اغوا کرلی گئی

مسافر بس کوئٹہ سے براستہ ژوب خیبر پختونخوا جارہی تھی، مسافر سلیازہ کے مقامی ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے، لیویز ذرائع


ویب ڈیسک September 27, 2021
مسافر بس کوئٹہ سے براستہ ژوب خیبر پختونخوا جارہی تھی، مسافر سلیازہ کے مقامی ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے، لیویز ذرائع۔(فوٹو:فائل)

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح افراد نے مقامی ہوٹل کے سامنے سے مسافر بس کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے معروف تفریحی مقام سلیازہ میں نامعلوم افراد مسافروں سے بھری بس اغوا کرکے نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔

لیویز کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے براستہ ژوب خیبر پختونخوا جارہی تھی، بس مسافروں کو کھانا کھلانے کےلیے سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل پر رکی، کہ مسلح افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور مسافروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور لیویز کی بھاری نفری نے سلیازہ پہنچ کرعلاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں مغربی بائی پاس جبل نور، ژوب، لورالائی اور میختر کے مقامات پر سڑکیں بند ہیں جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |