
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے صوبہ ہلمند میں داڑھی ترشوانے یا مُنڈوانے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ اس حکم پر عمل درآمد کے لیے صوبے بھر کے تمام حجاموں کو نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر اطلاعات اور ثقافت حافظ رشید ہلمند نے میڈیا کو بتایا کہ داڑھی مُنڈوانے پر پابندی کا فیصلہ مذہبی پولیس اور صوبے کے تمام حجاموں کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ میں متفقہ طور کیا گیا تھا۔
ڈائریکٹر انفارمیشن اور کلچر حافظ رشید ہلمند نے مزید کہا کہ داڑھی مُنڈوانا اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اب اس خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : طالبان کا زیراثرعلاقوں میں داڑھی کٹوانے اور خواتین کے باہر نکلنے پر پابندی کا حکم
ادھر برطانوی نشریاتی ادارے ''بی بی سی'' کی ایک رپورٹ میں بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ داڑھی مُنڈوانے پر پابندی سے متعلق کابل میں بھی کئی حجاموں کو تنبیہ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہرات کا کنٹرول حاصل کرتے ہی طالبان کی مقامی قیادت نے صوبے بھر میں داڑھی مُنڈوانے پر پابندی عائد کردی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔