باکمال لوگوں کی لاجواب سروس قومی ایئرلائن جدہ جانے والے مسافروں کا سامان کراچی پر ہی چھوڑ گئی

پی آئی اے کی پرواز500 سے زائد مسافروں کو لیکرجدہ پہنچی تو 70کے قریب مسافروں کو پتہ چلا کہ انکا سامان ہی موجود نہیں ہے۔


ویب ڈیسک February 01, 2014
چند روز قبل بھی پی آئی اے کی انتظامیہ 115 کے قریب مسافروں کو چھوڑ کر سعودی عرب پہنچ گئی تھی۔ فوٹو: فائل

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی انتظامیہ مسافروں کو لاجواب سروس فراہم کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے 70 کے قریب مسافروں کا سامان کراچی ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ کر جدہ پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 761 صبح 500 سے زائد مسافروں کو لے کر کراچی سے جدہ پہنچی تو 70 کے قریب مسافروں کو پتہ چلا کہ ان کا سامان ہی موجود نہیں ہے، مسافروں کے شدید احتجاج کے بعد پتہ چلا کے ان کا سامان تو پی آئی اے کی انتظامیہ کراچی ایئر پورٹ ہی بھول گئی ہےجس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پی آئی اے حکام کی جانب سے انتظآمیہ کی غفلت کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے تاہم پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب کسی دوسری فلائٹ کے ذریعے مسافروں کا سامان جدہ بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کی انتظامیہ 115 کے قریب مسافروں کو ہی چھوڑ کر سعودی عرب پہنچ گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں