چیف جسٹس کا خضدار میں اجتماعی قبروں اور مظفر گڑھ میں اجتماعی زیادتی کا نوٹس

جسٹس تصدیق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 4 فروری کو ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔


ویب ڈیسک February 01, 2014
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 4 فروی کو دونوں واقعات کے از خود نوٹس کی الگ الگ سماعت کرے گا۔ فوٹو:فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین گیلانی نے خضدار میں اجتماعی قبروں اور مظفر گڑھ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹس طلب کرلی ہیں.

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس تصدق حسین گیلانی نےچیرمین آف وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے بیان پر خضدارمیں اجتماعی قبروں سے برآمد ہونے والی لاشوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر خضدارسے رپورٹ طلب کرلی ہے، سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ4 فروری کو از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے بھی واقعے کی تحقیقات کے لئے بلوچستان ہائیکورٹ کےجج جسٹس نور محمد مسکان زئی کی سربراہی میں عدالتی کمیشن قائم کیا ہے جو ایک ماہ میں لاشوں کے حوالے سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔

اس کے علاوہ چیف جسٹس نے مظفر گڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں پنچایت کے حکم پر 40 سالہ بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا بھی از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 4 فروری کو رپورٹ طلب کرلی جس کی سماعت بھی جسٹس تصدیق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 4 فروری کو کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں