آئی سی سی ون ڈے رینکنگ بالنگ میں سعید اجمل اور آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ کی بادشاہت

ٹاپ 10 بلےبازوں میں پاکستان کے مسٹر ٹک ٹک مصباح الحق ہی جگہ بنا پائے ہیں اور عالمی رینکنگ میں ان کا نمبر نواں ہے۔


ویب ڈیسک February 01, 2014
بوم بوم آفریدی بہترہن آل راؤنڈرز کی فہرست میں ساتوں نمبر پر ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے تحت بالنگ کے شعبے میں پاکستان کے سعید اجمل جبکہ آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ کی بادشاہت قائم ہے۔

ون ڈے کرکٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلئیرز بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ویراٹ کوہلی کا دوسرا، آسٹریلیا کے جارج بیلی کا تیسرا جبکہ جنوبی افریقا ہی کے ہاشم آملہ کا چوتھا نمبر ہے، ٹاپ 10 بلے بازوں میں کمارا سنگارا ، مہندرا سنگھ دھونی، تلکارتنے دلشان، اور جوناتھن ٹروٹ بالترتیب پانچویں، چھٹی ، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں، 10 بہترین بلے بازوں میں پاکستان کی جانب سے مسٹر ٹک ٹک مصباح الحق ہی جگہ بنا پائے اور عالمی رینکنگ میں ان کا نمبر نواں ہے۔

بالنگ کے شعبے میں پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل کی بادشاہت برقرار ہے وہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، دوسرے نمبر پر ڈیل اسٹین، تیسرے پر سنیل نارائن جبکہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر بالترتیب اسٹیفن فن اور جیمز اینڈرسن موجود ہیں۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی پاکستانی پروفیسر کی دھاک بیٹھی ہوئی ہے قومی ٹی ٹوئٹی قائد بیٹنگ اور بالنگ کے شعبوں میں ایک ساتھ بہتر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں پہلے نمبر پر ہیں، شکیب الحسن دوسرے ، اینجیلو میتھیوز تیسرے، رویندرا جدیجا چوتھے، تلکارتنے دلشان پانچویں، شین واٹسن چھٹے اور بوم بوم آفریدی ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں