عابد شیرعلی جواب دیں کہ میرے حلقے میں بجلی کم اوربل زیادہ کیوں آرہے ہیں وزیراطلاعت خیبر پختونخوا
پیسکو نےصوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان کے حلقے میں واجبات کی عدم ادائیگی پر 590 گھریلو صارفین کے کنکشنز منقطع کردیئے تھے
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں بجلی کم اور بل زیادہ آرہے ہیں اس کے باوجود لائن لاسز کا بہانہ بنا کر بجلی کاٹ دی گئی۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ پیسکو کی جانب سے میرے حلقے کی بجلی اس لئے کاٹی گئی کہ یہاں لائن لاسز کی شرح زیادہ اور لوگ بل ادا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں 16 گڑڈ اسٹیشن ایسے ہیں جن سے فاٹا کے علاقوں کو بھی بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ میرے حلقے میں متنی اولڈ گرڈ اسٹیشن جس میں صارفین کی تعداد 3 ہزار 288 اور اس گرڈ اسٹیشن کو 39 لاکھ 80 ہزار یونٹس بجلی فراہم کی گئی جب کہ بل 53 لاکھ ایک ہزار یونٹس کے بھیجے گئے۔
شاہ فرمان نے کہا کہ عابد شیر علی اور پیسکو چیف اس بات کا جواب دیں کہ 12 لاکھ 9 ہزار یونٹس کہاں سے آئے کیا انہوں نے گرڈ اسٹیشن میں جنریٹر لگائے تھے جس سے بجلی میں اضافہ ہوا، میرے حلقے کے لوگوں کو بجلی کم اور بل زیادہ بھیجے جارہے ہیں اور یہ ناانصافی تمام گرڈ اسٹیشنز کے صارفین کے ساتھ ہورہی ہے اس کے باوجود بجلی کاٹ دی گئی۔
واضح رہے کہ پیسکو حکام نے خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شاہ فرمان کے حلقے میں واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث 590 گھریلو صارفین کے کنیکشنز منقطع کر دیئے تھے۔ پیسکو حکام کا کہنا تھا کہ شاہ فرمان کے حلقے بڈھ بیر پر 2 کروڑ 79 لاکھ 36 ہزار واجب الادا ہیں۔