طالبان سے مذاکرات سے متعلق خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز سے رابطہ نہیں ہوا میجررعامر

دعا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو جائیں، مولانا عبدالعزیز


ویب ڈیسک February 01, 2014
طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی کے رکن میجر ریٹائرڈ عامر نے مولانا عبدالعزیز سے ملاقات کی،ترجمان لال مسجد فوٹو : فائل

طالبان سے مذاکرات کے لے قائم کردہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن میجر ریٹائرڈ عامر خان نے کہا ہے کہ ان کا لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا تاہم ضرورت پڑنے پر کسی سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان لال مسجد کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت کی قائم کردہ کمیٹی کے رکن میجر ریٹائرڈ عامر خان نے مولانا عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان سے طالبان سے مذاکرات کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تاہم مولانا عبدالعزیز نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کا تعاون فراہم کرنے سے معذرت کرلی ،ترجمان کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالعزیزنے کہا کہ انہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت فوجی آپریشن کی جانب بڑھ رہی ہے لہٰذا ایسے وقت میں وہ طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے تاہم دعا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں۔

دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن میجر(ر)عامر خان نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لال مسجد سے خطیب سے نہ تو اب تک ملاقات کی ہے اورنہ ان سے کسی قسم کا رابطہ ہوا تاہم ضرورت پڑنے پر کسی سے بھی ملاقات یا رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔