کراچی کورونا کے بعد ڈنگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

امسال جینیاتی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جسے سیرو ٹائپ کہتے ہیں، پروفیسر سعید


Tufail Ahmed September 28, 2021
کراچی میں کئی سال سے اسپرے مہم نہ ہونے سے ڈنگی وائرس شدت اختیار کر رہا ہے، ماہرین فوٹو:فائل

کراچی میں کوویڈ وائرس کے ساتھ ساتھ ڈنگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈاؤیونیورسٹی کے پروفیسر اف پیتھالوجی پروفیسر سعید خان نے بتایا کہ امسال ڈنگی وائرس میں جینیاتی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جس کو طبی زبان میں سیرو ٹائپ کہتے ہیں، ڈنگی سیرو ٹائپس، ڈنگی انفیکشن DEN-1 ، DEN-2 ، DEN-3 اور DEN-4 نامی قریبی متعلقہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، ان چار وائرسوں کو سیرو ٹائپس کہا جاتا ہے، ایک سیرو ٹائپ میں بھی کچھ جینیاتی تبدیلیاں پائی گئیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امسال ڈنگی وائرس سے متاثرہ مریضوں میں شدید نوعیت کی پیچیدگیاں بھی سامنے آرہی ہیں جس پر ڈاؤیونیورسٹی کے ماہرین مزید تحقحق کر رہے ہیں، دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈنگی وائرس بھی اپنی شکل تبدیل کررہا ہے اور امسال ڈنگی وائرس سے متاثرہ افراد میں شدید پیچیدگیاں بھی سامنے آرہی ہیں، کراچی میں گذشتہ کئی سال سے اسپرے مہم نہ کیے جانے کی وجہ سے وائرس شدت اختیار کررہا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل سندھ کی جانب سے ایکسپریس کو اعدادوشمار جاری کیے جس میں بتایا گیا ہے کہ ماہ ستمبر یعنی ایک ماہ کے دوران کراچی سمیت سندھ میں 457 افراد ڈنگی وائرس سے متاثر ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں