پشاور میں آج انسداد پولیو مہم کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا بھر میں پولیو کے پھیلاؤ کی آماج گاہ قرار دیا ہے


ویب ڈیسک February 01, 2014
انسداد پولیو مہم کے تحت 5 سال سے کم عمر کے 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

لاہور: خیبر پختونخوا حکومت نے آج سے صوبائی دارالحکومت میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے جس کے تحت 5 سال سے کم عمر کے 8 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں انسداد پولیو رضاکاروں پر حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور آج شہر بھر میں صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا بھر میں پولیو کے پھیلاؤ کی آماج گاہ قرار دیا ہے جس کے پیش نظر تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک منصوبہ شروع کیا جس کے تحت 5 برس سے کم عمر بچوں کو پولیو سمیت 5 دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لئے خصوصی مہم شروع کی جانی تھی جس کا آغاز گزشتہ ہفتے عمران خان نے کیا تاہم بعد میں اسے منسوخ کردیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔