بھارت کیخلاف پاکستانی ڈوزیئر کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل ڈوزیئر سے متعلق کئی امور پر متحرک ہو گئی ہے۔


Numainda Express September 28, 2021
اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل ڈوزیئر سے متعلق کئی امور پر متحرک ہو گئی ہے۔ فوٹو:فائل

پاکستان کے جارحانہ سفارتی اقدام کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔

پاکستان کے 131صفحات کے اجرا کردہ ڈوزیئر نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل ڈوزیئر سے متعلق کئی امور پر متحرک ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے خصوصی نمائندوں نے بھارتی حکومت کو کئی سوالات ارسال کر دیئے ہیں، مودی سرکار نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ایوان نمائندگان، یورپی پارلیمان، امریکی کانگریس اور متعلقہ کمیٹیوں میں ڈوزیئر کی بازگشت، مباحثوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں