وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد

مراد علی شاہ پر دُہری شہریت رکھنے اورجھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کا الزام لگایا گیا تھا


ویب ڈیسک September 28, 2021
مراد علی شاہ نے الیکشن میں دہری شہریت چھپائی تھی، درخواست گزار کا موقف فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں عدالت عالیہ کے 2 رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کے لیے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل کی نااہلی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ 2013 میں مراد علی شاہ کو دُہری شہریت چھپانے پر سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا، نااہلی کے باوجود مراد علی شاہ نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے، مراد علی شاہ صادق اور امین نہیں رہے، اس لئے انہیں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت مستقل نااہل قرار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔