انضمام الحق اینجیوپلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
ڈاکٹروں کی انضمام الحق کو دس روز گھر پر مکمل آرام کی ہدایت
سابق کپتان انضمام الحق کو اینجیوپلاسٹی کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں 10 روزمکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔
انضمام الحق کوگزشتہ رات دل کی تکلیف محسوس ہونے پر لاہور کے مقامی اسپتال میں لے جایا گیا تھا، جہاں کئے گئے ٹیسٹ کے بعد ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی۔
اس بارے میں انضمام الحق کا کہنا ہے کہ وہ اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔ طبیعت میں بہتری پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، ڈاکٹروں نے انہیں دس روز گھر پر مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔