لڑکا لڑکی برہنہ کیسعثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد

عدالت نے فرد جرم کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کر دیں، ملزمان کا صحت جرم سے انکار


ویب ڈیسک September 28, 2021
کیس کی مزید سماعت 12 اکتوبر کو ہوگی۔

ایڈیشنل سیشن کورٹ نے سیکٹر ای 11 لڑکا لڑکی برہنہ کیس میں عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ کے جج عطا ربانی کے روبرو سیکٹر ای 11 لڑکا لڑکی برہنہ کیس کی سماعت ہوئی۔ پبلک پراسیکیوٹر حسن عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کے کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوا۔

دوران سماعت عدالت نے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان حافظ عطاالرحمان، ادارس قیوم بٹ ، ریحان، عمر بلال مروت، محب بنگش اور فرحان شاہین پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے فرد جرم کی نقول ملزمان کو فراہم کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت 12 اکتوبر کو ہوگی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین شریک ملزمان کی ضمانتیں خارج کرتے ہوئے کیس کا ٹرائل دو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |