پاکستان اورچین کے قومی پرچم خلائی سفر سے واپس آگئے
چائنا اسپیس ایجنسی نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لیے پرچم خلا میں بھیجے تھے۔
پاکستان اورچین کے قومی پرچم خلائی سفر سے واپس آگئے۔
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہاہے کہ دونوں ممالک کے قومی پرچموں کا خلائی سفر پاکستان اور چین کے درمیان منفرد دوستی کا خاص مظاہرہ ہے ۔ چین اور پاکستان مستقبل میں خلائی تحقیق میں اپنے تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
پاکستان اور چین کے قومی پرچم پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کرنے کے لیے چائنا اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ فلیگ چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لیے خلا میں بھیجے تھے۔
تقریب میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق ، چائنا اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی کے سیکرٹری ژاوٴ ژاوٴجن،چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر ہاوٴ چون،ڈپٹی چیف ڈیزائنر چائنا مینڈ اسپیس پروگرام یانگ لیوی سمیت معروف سائنسدان اور ماہرین نے شرکت کی ۔یہ پرچم 17 جون 2021 کو لانگ مارچ -2 ایف کیریئر راکٹ سے بھیجے گئے اور تین ماہ تک خلا میں رہنے کے بعد خلائی جہاز شینزہو -12 کے ذریعے واپس آئے ہیں ۔
شینزو 12 خلائی مشن تین چینی خلابازوں کو تیانگونگ ، چینی خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے لیے خلا میں لے کر گیا جو کہ اگلے سال مکمل ہونے کی توقع ہے۔ تقریب خطاب کرتے ہوئے سفیر معین الحق نے "سی اے ایس ٹی اور "سی ایم ایس اے "سمیت دیگر چینی تحقیقی اداروں کو کامیاب خلائی مشن کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے قومی پرچموں کا خلائی سفر پاکستان اور چین کے درمیان منفرد دوستی کا خاص مظاہرہ ہے اور سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منانے کا ایک مناسب طریقہ ہے۔
بیرونی خلائی منصوبوں میں دونوں ممالک کے مابین بہترین دو طرفہ تعاون کے حوالے سے سفیر معین نے کہا کہ دونوں فریق باقاعدہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ماہرین اور وفود کے تبادلے میں مصروف ہیں تاکہ خلائی تحقیق اور دریافت کے میدان میں اپنے تعاون کو مزید گہرا کیا جا سکے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین اور پاکستان مستقبل میں مشترکہ فوائد اور تجربے کے اشتراک کے لیے خلائی تحقیق میں اپنے تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔