پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں امن لشکر پر شدت پسندوں کا حملہ 4 رضا کار جاں بحق

پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا


ویب ڈیسک February 01, 2014
شدت پسندوں نے امن لشکر کے رضاکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4رضا کارموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، فوٹو:فائل

بڈھ بیر میں شدت پسندوں نے امن لشکر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 رضا کار جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شدت پسندوں نے امن لشکر کے رضاکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 رضا کار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے تاہم مزید شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔