
کراچی میں موسم صبح سے ہی گرم ہے اور دوپہر کو درجہ حرارت 36 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ ہوا کی رفتار اور نمی سمیت مختلف عوامل کے باعث گرمی کی شدت اس سے زیادہ ہی محسوس کی جارہی ہے۔
شمال مشرقی بحیرہ عرب میں طاقت ور ہوا کے کم دباؤ کی تشکیل کے باعث محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی۔ ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر محکمہ موسمیات نے آج مسلسل دوسرے روز بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے اور شام 4 بجے تک گرم چمک کے ساتھ برسات کی توقع ہے۔ شہر میں جمعے کو بھی بارش کا 95 فیصد امکان ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز بھی تیز بارش ہوئی تھی تاہم اس کا دورانیہ مختصر تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔