سابق صدرپرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول
وارنٹ گرفتاری سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد اسلام آباد کے ایس پی رورل کرائیں گے
سا بق صدر پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہوگئے ہیں جب کہ عدالتی احکامات کی تعمیل اسلام آباد کے ایس پی رورل کرائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کی گرفتاری کے وارنٹ آج تحریر ی طور پر وفاقی پولیس کو موصول ہوگئے ہیں اور وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد ایس پی رورل کرائیں گے،خصوصی عدالت نے گزشتہ روز سابق صدرپرویزمشرف کے 25 لاکھ روپے کے حفاظتی مچلکے کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وفاقی پولیس کو ہدایت کی تھی کہ انہیں عدالتی احکامات پہنچاکر اس پر عملدرآمد کرایا جائے۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف دل کے عارضے کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی میں زیر علاج ہیں، سابق صدر کے وکلا نے گزشتہ روز خصوصی عدالت سے انہیں علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کی استدعا کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔