امریکا کا ’سیاہ ہاتھ‘ ہانگ کانگ میں کاروبار و تجارت تباہ کرنا چاہتا ہے چین
ہانگ کانگ لامحدود مواقع کے ساتھ عالمی سرمایہ کاروں کو بہتر مستقبل کی ’یقین دہانی‘ کرواتا ہے
چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے آج ''ہانگ کانگ میں کاروباری ماحول پر رپورٹ: لامحدود فوائد، منفرد مواقع'' جاری کی ہے۔
اس رپورٹ میں تفصیلی اعداد و شمار کے ساتھ افراتفری کے خاتمے کے بعد سے ہانگ کانگ کے اچھے کاروباری ماحول اور ترقی کے روشن امکانات کو دکھایا گیا، اور چین کے خلاف امریکی حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی بدنامی کو مؤثر طریقے سے مسترد کیا گیا ہے۔
مذکورہ رپورٹ میں عالمی سرمایہ کاروں کےلیے ہانگ کانگ میں مستقبل کے حوالے سے ''یقین دہانی'' کروائی گئی ہے۔
اپنی مادر وطن چین میں واپسی کے بعد یہ ہانگ کانگ کی پہلی کاروباری ماحول کی رپورٹ ہے۔ ایک تحقیقی ادارے کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ''گلوبل فنانشل سینٹر انڈیکس'' کے مطابق، اس وقت ہانگ کانگ کی مجموعی درجہ بندی دنیا کے ٹاپ تھری میں واپس آگئی ہے۔
رپورٹ میں ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کو ہنگاموں سے ہونے والے سنگین نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں ان گنت حقائق کے ذریعے ثابت کیا گیا ہے امریکا میں چین مخالف قوتیں ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول کو تباہ کرنے والا سب سے بڑا 'سیاہ ہاتھ' ہیں۔
انہوں نے نہ صرف ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قوانین پر بہتان لگانے، ان پر حملہ کرنے اور ہانگ کانگ پر غیر معقول پابندیاں لگانے کی پوری کوشش کی بلکہ ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول کو بدنام کرنے، ہانگ کانگ کے ترقی کے امکانات کو کم کرنے اور ہانگ کانگ میں کاروبار کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دھمکانے اور ان پر دباؤ ڈالنے کےلیے افواہیں پھیلائیں تاکہ ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت کے ذریعے چین کی ترقی کو روکا جا سکے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ہانگ کانگ ''چین کا ہانگ کانگ'' ہے جسے تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کی تشکیل اور نفاذ سے لے کر ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کی بہتری تک، چینی مرکزی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ پر حکمرانی کے اقدامات نے ہانگ کانگ کے معاشرے میں اچھے نظم و ضبط کو بحال کیا ہے، ہانگ کانگ کی مارکیٹ کو مؤثر طریقے سے محفوظ کیا ہے اور سرمایہ کاری کا ماحول، اور ہانگ کانگ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق اور مفادات کا بہتر تحفظ کیا ہے۔
یہ امر قابل غور ہے کہ ''ایک ملک، دو نظام'' گورننس سسٹم کی مسلسل بہتری کے ساتھ، ہانگ کانگ طویل عرصے تک ایک محفوظ اور متحرک کاروباری ماحول برقرار رکھے گا، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھرپور اور متنوع ترقیاتی مواقع مہیا کرے گا۔
ایک آزاد، منصفانہ اور کھلا ہانگ کانگ دنیا بھر کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔