ایون فیلڈ ریفرنس نیب کی روزانہ سماعت کی درخواست پر مریم نواز کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک September 28, 2021
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں کی روزانہ سماعت کی درخواست پر مریم نواز کو نوٹس جاری کردیا۔

ہائی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر نیب کی روزانہ سماعت اور تیس روز میں فیصلہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور دیگر نیب افسران عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے مریم نواز سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرکے چھ اکتوبر کو جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |