سوشل میڈیا پر خواتین کی غیراخلاقی تصاویر شیئر کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے سپریم کورٹ

خواتین کی غیراخلاقی تصاویر شیئر کرنے کا رجحان معاشرے کی اخلاقی تنزلی کو ظاہر کرتا ہے، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک September 28, 2021
عدالت کو کیس حقائق کے مطابق جائزہ لینا ہوتا کہ ملزم کی ضمانت بنتی ہے یا نہیں، سپریم کورٹ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سوشل میڈیا پر خواتین کی غیراخلاقی تصاویر شیئر کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جو معاشرے کی اخلاقی تنزلی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار فخر زمان نامی ملزم کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

عدالت نے 3 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ سوشل میڈیا پر خواتین کی غیراخلاقی تصاویر شیئر کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، ایسی سرگرمیوں کا بڑھنا معاشرے کی اخلاقی تنزلی کو ظاہر کرتا ہے، عدالت کو کیس حقائق کے مطابق جائزہ لینا ہوتا کہ ضمانت بنتی ہے یا نہیں، اپ لوڈ کی گئی تصاویر میں سے بعض مکمل لباس میں ہیں، انہیں غیر اخلاقی نہیں کہا جا سکتا، اپ لوڈ کی گئی نیم برہنہ تصاویر میں بظاہر کسی کو پہچانا بھی نہیں جاسکتا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے فخر زمان کی درخواست ضمانت کردی تھی جس کے بعد ملزم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں