طالبان نے حکومت سے مذاکرات کے لئے 5 رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا
کمیٹی میں عمران خان، مولانا سمیع الحق، مولانا عبدالعزیز، پروفیسر ابراہیم اور مفتی کفایت اللہ شامل ہوں گے،ترجمان طالبان
لاہور:
تحریک طالبان نےحکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا۔
ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق، لال مسجد کےخطیب مولانا عبدالعزیز، جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم اور جے یو آئی (ف) کے مفتی کفایت اللہ شامل ہوں گے اور یہ پانچوں افراد طالبان کی جانب سے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کریں گے۔
جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم نے طالبان کی مذاکراتی کمیٹی میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ مذاکرات سے ملک میں امن قائم ہو اور وہ اس کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے ان سے رابطہ کرکے کمیٹی میں شامل ہونے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے بھی طالبان سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ صورتحال واضح ہونے پر کریں گے تاہم ملکی سلامتی اور بقا کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے عمران خان کے کمیٹی میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لئے کور کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا ہے، تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ملک میں امن کا قیام ناگزیر ہے تاہم عمران خان کے طالبان کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہونے یا ہونے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔