ایران سے دہشتگردوں کی ایف سی بارڈر پوسٹ پر فائرنگ ایک جوان شہید اور ایک زخمی

پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام کو واقعے سے آگاہ کردیا


ویب ڈیسک September 28, 2021
پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام کو واقعے سے آگاہ کردیا . فوٹو : فائل

ایران سے دہشت گردوں نے ایف سی بارڈر پوسٹ پر فائرنگ کردی جس سے ایک جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ایرانی حدود سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی، بلوچستان میں چوکب کے علاقے میں ایف سی کی بارڈر پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں نے فائرنگ کے دوران چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا جس سے ایف سی کا جوان مقبول شاہ شہید ہوگیا جب کہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا، پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام کو واقعے سے آگاہ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں