
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرکے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی کمیں گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا اور یہ ہلاک دہشت گرد معصو م شہریوں کے قتل میں ملوث تھے جب کہ پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔