سارو گنگولی پر 10 ہزار روپے جرمانہ

کولکتہ ہائی کورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر پر اسکول کیلیے غیرقانونی طور پر اراضی کے کیس میں جرمانہ کیا۔


Sports Desk September 29, 2021
کولکتہ ہائی کورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر پر اسکول کیلیے غیرقانونی طور پر اراضی کے کیس میں جرمانہ کیا۔ فوٹو : فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

کولکتہ ہائی کورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی پر اسکول کیلیے غیرقانونی طور پر اراضی کے کیس میں 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

قائم مقام چیف جسٹس راجیش بندال اور جسٹس ارجیت بینرجی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ویسٹ بنگال کے سرکاری ادارے کے اہلکاروں پر بھی 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کیا، جنھوں نے کولکتہ کے قریب نیو ٹاؤن میں ایک اسکول کیلیے سابق بھارتی کپتان کو ایک پلاٹ غیرقانونی طریقے سے الاٹ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |