لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل

مقتولہ کے والد کی مدعیت میں 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس


ویب ڈیسک September 29, 2021
ڈاکو ڈاکٹر خولہ کا پرس اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے، فوٹو: فائل

تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں نامعلوم افراد نے ایک گھر کے باہر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔ مقتولہ کی شناخت خولہ کے نام سے ہوئی جو ڈاکٹر تھیں۔

پولیس نے مقتولہ کے والد ڈاکٹر بشارت کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس اے میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جس کے مطابق گزشتہ رات ڈیفنس فیز 1 کی رہائشی خولہ بشارت اپنی سہیلی رجا سے ملنے اس کے گھر فیز 3 گئی تھی، گھر کے باہر دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار کھڑے تھے، جنہوں نے ڈاکٹر خولہ کو دیکھ کر اس سے موبائل فون اور پرس چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پرڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، یہ سارا منظر مقتولہ کی دوست رجا نے بھی اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کے ورثا کو مکمل انصاف فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکو ڈاکٹر خولہ کا پرس اور موبائل چھین کر فرار ہوئے ہیں، اطراف کے علاقوں کی لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں، ، جس کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |