منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کا شہباز شریف کو بھیجا گیا سوالنامہ سامنے آگیا

ایف آئی اے نے شہباز شریف کو 8 اکتوبر تک بذریعہ فیکس یا ای میل جواب بھجوانے کی ہدایت کی ہے


ویب ڈیسک September 29, 2021
ایف آئی اے کی جانب سے 20 سوالوں ہو مشتمل۔سوالنامہ۔شہباز شریف کو بھجوایا گیا ہے فوٹو: فائل

منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں ایف آئی اے کا شہباز شریف کو بھیجا گیا سوال نامہ سامنے آگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں شہباز شریف کو سوال نامہ بھیجا ہے، سوال نامے میں 20 سوال پوچھے گئے ہیں اور ایف آئی اے نے شہباز شریف کو 8 اکتوبر تک بذریعہ فیکس یا ای میل جواب بھجوائے کی ہدایت کی ہے۔

ایف آئی اے کے سوال نامے میں شہباز شریف سے پوچھا گیا ہے کہ رمضان شوگر مل کے ملازمین کے اکاؤنٹس میں 2008 سے 2018 تک 25 ارب روپے کی ٹرانزکشن ہوئی ۔آپ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ ایک بزنس ٹرانزکشن تھی یا فنانشل کرائم ؟، رمضان شوگر مل کے نائب قاصد ملک مقصود کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اکاؤنٹ میں کروڑوں کی ترسیلات آئیں، کیا یہ منی لانڈرنگ نہیں۔

شہباز شریف سے پوچھا گیا ہے کہ شوگر تحقیقاتی ٹیم کو معلومات ملی ہیں کہ آپ نے اپنے وکلاء کو بینکوں کے ذریعے پیسے بھیجے اور خاندان کے اخراجات کے لیے افضال بھٹی،کے بی ایم ، وقار احمد، مسز نرگس اور بھولا کو پیسے بھجوائے گئے، کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان شہباز نے انگلینڈ میں رجسٹرڈ کمپنوں اور برٹش اوور سیز ٹیریٹرز میں انوسٹمنٹ کر رکھی ہے۔ کیا آپ ایف اے ٹی ایف کے منی لانڈرنگ فریم ورک کے بارے میں جانتے ہیں۔ چیئرمین بیوٹی فیکیشن کمیٹی گجرات اورنگ زیب بٹ نے ایک کروڑ روپے کا چیک 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں آپ کو دیا جو رمضاں شوگر مل کے ملازم گلزار اے خان کے اکاؤنٹس میں جمع ہوا اس بارے میں بتائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |