حکومت کا وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

شوکت ترین کو سینٹ میں لانے کے لئے کون سا سینیٹر استعفیٰ دے گا اس حوالے سے فیصلہ دو دن میں ہوگا، ذرائع


ویب ڈیسک September 29, 2021
شوکت ترین کو سینٹ میں لانے کے لئے کون سا سینیٹر استعفیٰ دے گا اس حوالے سے فیصلہ دو دن میں ہوگا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شوکت ترین کو سنیٹر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو سینٹ میں لانے کے لئے کون سا سینیٹر استعفیٰ دے گا اس حوالے سے فیصلہ دو دن میں کیاجائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شوکت ترین نے وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اس حوالے سے جب وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کب خوشخبری دے رہے ہیں۔ تو شوکت ترین نے جواب دیا کہ خوشخبری جلد آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ شوکت ترین کو 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر برائے خزانہ بنایا گیا تھا، تاہم آئندہ ماہ ان کی تقرری کی مدت پوری ہونےوالی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروا کر مستقل وزیر خزانہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں