میں اور نوازشریف سیاست کے لئے کافی ہیں جس نے لڑنا ہے سیاسی طور پر لڑے مریم نواز
کچھ لوگ نوازشریف کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں اور نوازشریف سیاست کے لئے کافی ہیں، جس نے مجھ سے لڑنا ہے وہ سیاسی طور پر لڑے۔
ماڈل ٹاون پارٹی سیکرٹریٹ لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسا نظام ہونا چاہئے جس میں انصاف ملے، ایسا نظام نہ ہو کہ تین بار کے وزیراعظم کو جیل میں ڈال دیا جائے، چئیرمین نیب توسیع کے بارے میں ہمارا آئین تو نہیں کہتا کہ توسیع ہو۔
مریم نواز نے کہا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر میرے ترجمان ہیں اور رہیں گے، ان کو اور ان کی اہلیہ کو ویڈیو سکینڈل سے پہلے کئی بار دھمکیاں دی گئیں، میرے پاس سازش کی ویڈیو ہے، مجھے ابھی تک کوئی دھمکی نہیں دی گئی، پہلے دھمکیاں ملی تھیں تو نوازشریف نے ان کا بھر پور جواب دے دیا تھا، میں اور نوازشریف سیاست کے لئے کافی ہیں، جس نے مجھ سے لڑنا ہے وہ سیاسی طور پر لڑے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں تو چاہتی ہوں نوازشریف دسمبر سے پہلے آ جائیں، وہ بھی پاکستان آنے کےلئے بے تاب ہیں، لیکن کچھ لوگ نوازشریف کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں۔