
برطانیہ سے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور ان کے خاندان کو بریت ملنے پر پاکستان میں سیاسی پارہ عروج پر ہے۔ جہاں مسلم لیگ نون اس کو اپنی بڑی فتح قرار دے رہی ہے تو وہیں کچھ حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ بریت صرف سلمان شہباز کو ملی ہے۔
ایک دوسرے پر سیاسی جملے بازیوں کا سلسلہ جاری تھا کہ اس دوران شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرکے کیس اور عدالتی فیصلے کے مندرجات عوام کے سامنے رکھ دیئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ الزامات سے بری کردیا
طویل پریس کانفرنس کے بعد جب شہباز شریف روانگی کے لیے اپنی گاڑی میں بیٹھے تو مریم نواز اپنے چچا کے قریب آئیں اور کہا کہ '' الحمد اللہ انکل مبارک ہو، آپ انٹرنیشنل صادق اور امین ہوگئے۔
انکل اللہ تعالیٰ نے آپکو انٹرنیشنل صادق و امین بنا دیا ہے، الحمداللہ @MaryamNSharif @CMShehbaz pic.twitter.com/vSesw9gslG
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 29, 2021
اس پر مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنی بھتیجی مریم نواز کا کندھا تھپتھپایا۔ اس پوری گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔
واضح رہے کہ ایسسٹ ریکوری یونٹ آف پاکستان نے لندن کی عدالت میں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے 11 دسمبر 2019 کو درخواست جمع دی تھی تاہم منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے اس کیس میں دونوں کو بری کردیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔