حکومت نے ساتویں مردم شماری کرانے پر غور شروع کردیا

وزارت خزانہ نے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مردم شماری کے لیے مختص کر دیے


ویب ڈیسک September 29, 2021
وزارت خزانہ نے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مردم شماری کے لیے مختص کر دیے . فوٹو : فائل

حکومت نے آئندہ سال مردم شماری کرانے پر غور شروع کردیا اور اس کے لئے 5 ارب روپے بھی مختص کردیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے 31 اگست 2022 تک ساتویں مردم شماری کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے تاہم مردم شماری کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

دوسری جانب ادارہ شماریات نے مردم و مکانات شماری کے لیے 23 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی درخواست کر دی ہے،وزارت خزانہ نے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مردم شماری کے لیے مختص کر دیے ہیں جب کہ بقیہ رقم مردم شماری کے آغاز پر فراہم کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں