دوستوں کا ناراض ہونا بھی ایک سیاسی عمل ہے وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعظم اور آرمی چیف سے بلوچستان کے مسائل پر ملاقات ہوتی رہتی ہے، جام کمال خان

وزیراعظم اور آرمی چیف سے بلوچستان کے مسائل پر ملاقات ہوتی رہتی ہے، جام کمال خان۔(فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بلوچستان کے مسائل پر ملاقات ہوتی رہتی ہے۔

حب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں لوگوں کا پارہ اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے لیکن سیاسی درجہ حرارت کم ہو جائے گا، چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی۔


انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سب ساتھیو ں کا ایک ہی کیمپ ہے، پارٹی کے اندورنی معاملات ہم مل بیٹھ کر طے کر لیتے ہیں، پارٹی میں کچھ ساتھیوں کے تحفظات ہمیشہ رہتے ہیں جب کہ کچھ دوستوں کا ناراض ہونا بھی ایک سیاسی عمل ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ ہمارا کوئی ایسا معاملہ نہیں جس کے باعث کسی کے ساتھ تعلق ختم کر بیٹھیں، ہم پہلے بھی ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بلوچستان کے مختلف ایشوز کے حوالے سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔
Load Next Story