لاہورپولیس نے شادی کا جھانسہ دے کرخاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

خواتین کو ہراساں اور زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، سی سی پی او لاہور


ویب ڈیسک September 30, 2021
خواتین کو ہراساں اور زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، سی سی پی او لاہور ۔(فوٹو: ایکسپریس)

پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کرخاتون سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواں کوٹ پولیس نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا۔

ملزم نعمان نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے موبائل سے اس کی نازیبا ویڈیوز بنا لی تھیں اور اس بنیاد پر اسے بلیک میل کر رہا تھا۔ خاتون نے 15 پر کال کر کے ملزم کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔

خاتون کی کال پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی۔ جس نے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس بارے میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں اور زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |