پیٹرول مزید 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل کیا جائے گا، اوگرا


ویب ڈیسک September 30, 2021
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل کیا جائے گا، اوگرا۔(فوٹو: فائل)

لاہور: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں مزید 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق وزیراعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن آج جاری کرنا تھا، تاہم اب اس کا فیصلہ کل ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں