طویل عرصے بعد اس سال سرکاری ٹی وی 13 ارب روپے منافع کما رہا ہے فواد چوہدری

اگلے سال مجھے امید ہے کہ ہم منافع کے تمام ریکارڈ توڑلیں گے، فواد چوہدری حسین


ویب ڈیسک September 30, 2021
نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دوروں کے التواء کی وجہ سے ہمارا 30 کروڑ کا نقصان ہوا، فواد حسین: فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ طویل عرصے بعد رواں سال سرکاری ٹی وی 1.3 ارب روپے منافع کما رہا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری حسین نے کہا کہ ایک طویل عرصہ خسارے کے بعد اس سال پاکستان ٹیلی ویژن 1.3 ارب روپے منافع کمارہا ہے۔ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دوروں کے التواء کی وجہ سے ہمارا 30 کروڑکا نقصان ہوا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اگلے سال مجھے امید ہے کہ ہم منافع کے تمام ریکارڈ توڑلیں گے، PTV کی مینجمنٹ اورورکرزکو اس کارکردگی پرمبارکباد دیتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔